سیکرٹری بلدیات ودیہی ترقی ظفر الاسلام کا ڈبلیو ایس ایس پی کا دورہ، چیف ایگزیکٹو آفیسر یاسر علی نے کمپنی کے آپریشنل، مالی و انتظامی امور، اب تک کی کامیابیوں اور مستقبل کے اقدامات بارے بریفنگ دی۔ سیکرٹری بلدیات نے ڈبلیو ایس ایس پی کی کارکردگی کو سراہا، کارکردگی میں مزید بہتری لانے، ریونیو میں اضافے اور مزید ماڈل سٹریٹس قائم کرنے کی ہدایت کی۔